Jun 30, 2017 01:00 pm
views : 726
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 32 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،32پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس32پوائنٹس کے
اضافے کے بعد46743پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے128کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،128کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔