Jun 30, 2017 03:20 pm
views : 714
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting dis-functional of water supply
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس
میں غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا
گیا۔وزیراعلی پنجاب نے صوبے کی غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کی
منظوری دے دی۔اجلاس میں پنجاب کلین سٹیز روڈ میپ کے امور پر پیشرفت کا بھی
جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی نے ہدایت کی کہ غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی کے لئے جامع روڈ میپ اگلے ہفتے پیش کیاجائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاکہ اس پروگرام کو ا نتہائی پیشہ
وارانہ انداز سے آگے بڑھانا ہے۔غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی بحالی سے
بڑی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔غیر فعال واٹر سپلائی سکیمو ں کی
بحالی کے لئے علیحدہ ادارہ بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا یہ ادارہ ہر لحاظ سے مکمل با اختیار
ہوگا اور خود فیصلے کرے گا۔روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر انفرادیت او رجدت
کو اپنانا ہوگا۔نتائج حاصل کرنے کے لئے انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاشہروں کو صاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔جتنے شہر صاف ستھرے ہوں گے بیماریاں بھی اتنی ہی کم پھیلیں گی۔
ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال نے غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو بحال
کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب کلین سٹیز روڈ
میپ کے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔
صوبائی وزراء سید ہارون سلطان بخاری ،منشا اللہ بٹ، چیئرمین صاف پانی کمپنی
نارتھ، ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ، چیف سیکرٹری پنجاب ، لارڈ میئر
لاہور ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔