پارچنا ر ، پاراچنارکے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پرکام شروع کردیاگیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے
عوام برابر ہیں اور ہرجگہ کی سیکورٹی ہمارے لیے برابر اہمیت رکھتی ہے۔
پارا چنار میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل
آصف غفور نے کہا پاراچنارکے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پرکام شروع کردیاگیا ہے
اور شہر کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کے دستے یہاں پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج افغان سرحد سمیت ملک بھر میں قیام امن کے لئے
اقدامات کررہی ہے۔کہ ہم کسی بھی فرقے سے بالاتر صرف پاکستانی اور مسلمان
ہیں۔
ٓٓڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کیلئے مل کرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔