لاہور،شہر میں بادلوں کا بسیرا، ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی سے موسم دلفریب،شہر یوں کاچڑیا گھر کا رخ
سہانے موسم کو انجوائے کرنے کے لئے شہریوں نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کرلیا
جہاں وہ مختلف جانوروں کی نقل حرکت سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
برسات کے بعد ہر طرف بدلی کا سماں ہے تاہم اس رومانوی موسم میں لوگ کہاں
گھروں میں ٹکتے ہیں، ایسے میں موسم کے مزے لینے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد
نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا ہے جہاں وہ اپنی فیملی اور نوجوان اپنے دوستوں
کے ہمراہ حسین موسم کے مزے لے رہے ہیں۔ جانوروں کی نقل حرکت اتنی دلچسپ
ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس کو دیکھ کر فریش ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر چڑیا گھر آئے ہوئے نوجوان شہر ی یوسف نے کہا موسم بہت اچھا ہے
اور چڑیا گھر آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے اور ہم بہت لطف اندوز ہورہیں
ہیں جب کہ دفتر جانے کا طھی دل نہیں کررہا ہے ۔سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت
ترین انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔
ایک اور شہر ی سجاد علی نے کہا آج موسم بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے بہت مزا
آرہا ہے ۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ بڑھا کر عوام کے ساتھ اچھا نہیں کیا
ہے ۔چڑیا گھر کا ٹکٹ پہلے 15روپے تھا اور آب 40روپے کردیئے ہیں ۔چڑیا گھر
میں پچھلے 6ماہ سے ہاتھی بھی نہیں ہے ۔