Jun 30, 2017 06:09 pm
views : 723
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 146 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 146پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 146پوائنٹس
کی کمی کے بعد46565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔