Jun 30, 2017 07:45 pm
views : 722
Location : Sindh Assembly
Karachi- Monsoon Rain, Drainage System Problem.
کراچی ، گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر جمع،عوام کومشکلات کا سامنا
سٹی کورٹ اور سندھ اسمبلی میں جمع ہونے والے بارش کے پانی نے سندھ اور
ضلعی حکومتوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ انصاف کیلئے سٹی کورٹ آنے والے
پریشان ہیں تو اسمبلی روڈ سے گزرنے والے حکومتی نااہلی پر نالاں نظر آتے
ہیں۔
کراچی میں واقع سٹی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے وکلاء اور سائلین بارش کے
پانی اور گندگی سے پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انصاف کیلئے آتے ہیں
لیکن یہاں گندگی منہ چڑاتی ہے۔
سندھ کے عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے سندھ اسمبلی اور سندھ سیکریٹریٹ
سے بھی بارش کا پانی نہیں نکال سکے۔ لوگ کہتے ہیں کہ حکمران بڑی گاڑیوں سے
اتریں گے تو انہیں گندگی اور پانی کی موجودگی کا احساس ہو گا۔