پشاور،چارسدہ کے پکنک پوائنٹ پر شہریوں کی موج مستی
عید گزرگئی مگر چھوٹی عید کی بڑی خوشیاں ابھی ختم نہیں ہوئی،چارسدہ کے تفریحی مقام سردریاب کی رونقیں ابھی تک بحال ہیں۔
بچے بڑے جہاں جھولے جھولنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی اورکشتی رانی کے مزے لے رہے ہیں۔
چھوٹی عید گزرگئی،چھٹیاں بھی ختم ہوگئیں مگرچارسدہ کے مشہور تفریحی مقام
سردریاب میں موج مستی کرنے کیلئے اب بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاحو ں نےدریا کابل کے کنارے سر
دریاب میں ڈیرے ڈال کر تفریحی مقام کی رونقیں تاحال بحال رکھی ہوئی ہیں۔
سردریاب پرجھولوں، اونٹ اور گھڑ سواری سمیت کشتی رانی کا خصوصی اہتمام
کیاگیاہے۔ایک طرف خوشگوارموسم تو دوسری جانب دریائے کابل کے مست لہروں سے
بھی شہری محظوظ ہورہے ہیں،اور تو اور تفریحی مقام پرسیاحوں کو دریائے کابل
کی تازہ مچھلی بھی کھانے کو ملتی ہے جو خیبرپختونخوا میں ذائقہ دار اور
مشہور سمجھی جاتی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں لیکن کچھ دن اور انجوائے کریں گے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ چارسدہ میں اس کے علاوہ اور کوئی پکنک پوائنٹ نہیں ہے جبکہ یہاں ہم بھر پور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں۔