Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 01, 2017 12:56 pm views : 734

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Meets Under18 Football Team
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کی انڈر 18 فٹبال ٹیم سے ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں کرکٹ، ہاکی، اسنوکر، اسکواش سمیت دیگر کھیلوں میں زبردست کامیابی حاصل کی ہیں لیکن 60 کی دہائی کے بعد سے فٹبال کے کھیل میں اہم کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
گورنر ہاؤس میں میجر جنرل (ر) شوکت اقبال کی قیادت میں جرمنی کے لئے منتخب ہونے والی انڈر 18 فٹبال ٹیم اور جرمنی مطالعہ کے لئے جانے والے طالب علموں سے ملاقات کے دوران گورنرنے کہا کہ نوجوانوں کے فٹبال کے کھیل کی جانب راغب ہونے سے اعلیٰ معیار کی ٹیم کی تشکیل یقینی ہے اس ضمن میں انڈر 18 فٹبال ٹیم کی جرمنی میں تربیت اہم ثابت ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فٹبال دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے جو اپنی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، پاکستان میں بھی اس کھیل کو بے حد پسند کیا جا تا ہے، پاکستانی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے بھی حال ہی میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں ضرورت ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ہے، جرمنی میں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھارآئے گا،اس موقع پر کھلاڑیوں کا گورنر سندھ سے تعارف بھی کرایا گیا۔
میجر جنرل (ر) شوکت اقبال نے گورنر سندھ کو بتایا کہ انڈر 18 فٹ بال ٹیم بہت با صلاحیت ہے، بچوں کے ٹیلنٹ کو مزید اجاگر کرنے کے لئے جرمنی میں تربیت کے لئے بھیجا جا رہا ہے جہاں ٹیم مقامی ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز بھی کھیلے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ فٹ بال کے کھیلوں کے فروغ سے اچھے معیار کے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جن سے عالمی معیار کی فٹ بال ٹیم کی تشکیل میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ طالب علم جرمنی کی جامعات اور تاریخی مقامات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔
پاکستانی انڈر 18 فٹبال ٹیم جرمنی میں دو ہفتہ قیام کے دوران سمر کیمپ جوائن کرے گی، پاکستانی ٹیم مقامی ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز سے تربیت بھی حاصل کرے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved