Jul 02, 2017 02:27 pm
views : 742
Location : Health Minister Office
Lahore- Minister Health Chairs Meeting
لاہور،کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں دسمبر میں جگرکی پیوند کاری کاآغاز ہوجائیگا،سلمان رفیق
صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق
نے کہاہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ وزیراعلی محمد شہبازشریف کا
فلیگ شپ پراجیکٹ ہےجو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جہاں جگر کی پیوند
کاری کا آغاز دسمبر 2017ء میں کردیاجائے گا ۔
وزیر صحت نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کیلئے پی کے ایل آئی کے زیر
اہتمام صوبے کے 25 اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس قائم کئے جارہے ہیں
اور دونوں صحت کے محکمے اس سلسلہ میں پی کے ایل آئی کو مکمل تعاون فراہم
کریں گے ۔
وزیر پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پی کے ایل آئی
سیکرٹریٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں فلٹر کلینکس
کی عمارتوں میں، جہاں ضرورت ہوگی idap ری ویمپنگ کرے گا ۔
اجلاس میں فلٹر کلینکس میں آنے میں مریضوں کیلئے ادویات کی بلک خریداری اور
دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی
کہ پی اینڈ ڈی ، خزانہ اور دونوں صحت کے محکموں کے افسران پر مشتمل اجلاس
آئندہ چند روز میں بلایاجائے گا اور تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے
گی، وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ ان کا
محکمہ صوبے میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے سلسلہ میں تمام اقدامات اور
کوششوں میں بھرپور تعاون کرے گا ۔