Jul 02, 2017 03:28 pm
views : 610
Location : Different Places
Peshawar- Hot Weather in City
پشاور،شہری گرمی سے بے حال،درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں موسم گرم رہے گا جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
پشاور میں شدید گرمی نے لوگوں کابُراحال کیاہواہے جبکہ رہی سہی کسر محکمہ
واپڈا نے لوگوں کوطویل لوڈشیڈنگ کاتحفہ دے کر پوری کردی ہے،سخت گرمی میں
سورج کی تپش اورکڑی دھوپ نے شہریوں کے پسینے نکال دیے ہیں جبکہ طویل
لوڈشیڈنگ کے عذا ب نے بھی لوگوں کاجینامحال کیاہواہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری
نے کہا ملک بھر میں تو بارشیں ہو رہی ہیں لیکن پشاور میں موسم گرم ہے جبکہ
لوڈ شیڈنگ نے بھی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔