Jul 02, 2017 03:20 pm
views : 655
Location : Different Places
Quetta- Load Shedding Increases
کوئٹہ،لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان
کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ
ہوگیاہے،بجلی کے بحران نے لوگوں کوذہنی الجھن میں مبتلا کردیاہے جبکہ بجلی
کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیوں پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔کوئٹہ
کے باسی توانائی بحران اورمعاشی صورتحال کی خستہ حالی کے سبب پریشان ہیں
وہیں لوگوں کی پریشانی کی ایک بڑی وجہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ بھی
ہے،جہاں سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی اب وہاں دس دس گھنٹو ں تک لوڈ
شیڈنگ ہو رہی ہیبجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثرہوئی ہیں
دوسری جانب طلباء وطالبات بھی لوڈشیڈنگ کے بڑھتے بحران کے باعث حکومت سے
نالاں ہیں۔