ڈیرہ اسماعیل خان،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ خان آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی دورہ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ خان آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا خصوصی
دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی
ایشن ڈیرہ کی مشترکہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور ہائی کورٹ بار
ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کی نومنتخب کابینہ سے حلف
لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ خان آفریدی نے
کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ کی جلد تعمیر ان کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے
لئے اضافی فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں، جوڈیشری کے افسران میری اولاد کی طرح
ہے ان کی کام میں کمی یا کوتاہی برداشت کی جاسکتی ہے لیکن ان کی کرپشن پر
کبھی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے ۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے
مقامی طور پرہائی کورٹ سرکٹ بنچ ڈیرہ کے انتظامی جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن
جج ڈیرہ کو تمام تر اختیارات دیئے گئے ہیں ،ہائی کورٹ سرکٹ بینچ ڈیرہ میں
آئندہ سے ایک ہفتہ مکمل ڈویژن بینچ جبکہ ایک ہفتہ مکمل سنگل بینچ کام کرے
گا،ڈیرہ میں سروس ٹریبونل کے چھ ماہ سے کام نہ کرنے کی شکایت پر چیف جسٹس
نے کہاکہ یہ چونکہ صوبائی حکومت کے ماتحت ہے لہذا اس کی شکایت وہاں کی جائے
۔
پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ میں فل ریفرنس کورٹ میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورت
جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی شرکت کے موقع پرانکی توجہ عدالتی احکامات کے
باوجود پولیس لائن روڈ کی بندش کی جانب دلائی جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی
کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اس ضمن میں قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا
حکم دیتے ہوئے وکلا ء سے عدالت سے رجو ع کرنے کا کہا تاکہ اس روڈ کو
قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عوام کے لئے کھول دیا جائے ۔