اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ملاقات
کی ہے,ممنون حسین نے چیمپنئز ٹرافی میں تاریخی فتح پر سرفراز احمد کو
مبارکباد دی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد
نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی, صدر نے
انہیں ملاقات کے لئے مدعو کیا تھا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے ٹیم کی کامیابی پر سرفراز احمد کو مبارک باد دی
اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ممنون حسین نے کہا
کہ اس کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا جس پر پوری ٹیم مبارک باد کی
مستحق ہے۔