ملتان،مسافر وین میں آتشزدگی6افراد جاں بحق،24 زخمی
ملتان میں مسافر وین میں آتشزدگی کے نتیجے نمیں 6افراد جاں بحق جبکہ 24 کے
قریب زخمی ہو گئے ہیں،زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اپنی منزل کی جانب جا رہی تھی
کہ راستے میں ہی اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق
ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل
کر دیا۔ تاحال وین میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔