Jul 03, 2017 11:26 am
views : 667
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1043 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،1043پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس1043پوائنٹس
کی کمی کے بعد45521پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،190کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ2کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔