Jul 03, 2017 11:43 am
views : 635
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Army Chief Meets US Senate Delegation
راولپنڈی، امریکی سینیٹ کےوفد کی سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی
میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد نے آرمی چیف
سے ملاقات کی،جس میں پاک امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت
افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود خطے میں امن و
استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان علاقائی سلامتی کے لئے اپنا
کردار جاری رکھے گا، امریکی سینیٹر کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پاکستان کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی
تعاون بہت ضروری ہے، امریکی وفد کو خطے اور افغانستان کی سیکیورٹی سے
متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دورہ کرنے پر امریکی وفد کاشکریہ ادا
کیا۔
وفد میں لنزے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاؤس، الزبتھ وارین، ڈیوڈ پرڈیو اور امریکی ناظم الامور برائے پاکستان مسٹر جوناتھن بھی شامل تھے۔