ہالہ،گورنر سندھ کی بھٹ شاہ آمد،مزار پر حاضری
گورنر سندھ محمد زبیر نے گزشتہ روزبھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی رح پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شاہ صاحب سے بہت
عقیدت رکھتے ہیں اور روزانہ سینکڑوں زائرین شاہ عبدالطیف کے مزار پر پہنچ
کرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے امن و سلامتی
والے پیغام کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے مزار
کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے گورنرسندھ کودرگاہ کے متعلق
تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کا بھی
دورہ کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء شاہ زمان شاہ ، دیدار حسین شاہ ، گل
حسن راجپوت ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگینجو ، ڈی سی مٹیاری
پرویز احمد بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔