Jul 03, 2017 02:45 pm
views : 664
Location : Different Places
Peshawar- PDMA Released KPK Flood Damages Report (File Footage)
پشاور،پی ڈی ایم اے نے جون کے مہینے میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختون خوا ہ میں جون کے مہینے میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں میں
طوفان اور بارشو ں کے باعث 9افراد جاں بحق 17زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والے
افراد کا تعلق سوات ،بونیر،شانگلہ اور لوئردیر سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بارشوں کے باعث 9افراد جاں بحق 17زخمی ہوئے، جاں
بحق افراد میں5خواتین بھی شامل ہیں،سوات میں2بچے اور 2خواتین جاں بحق
ہوئیں،بونیر میں 1خاتون ،شانگلہ میں 1خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے۔
لوئردیر میں بھی 1خاتون سمیت 2ا فراد جاں بحق ہوئے۔ طوفان اور بارش کے باعث
4گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔