Jul 03, 2017 02:30 pm
views : 583
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Air Chief Marshall Sohail Aman
اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شر یف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات
وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر اعظم ہاؤس
اسلام آباد میں ملاقات کی ، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاکستان ایئر
فورس کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور تربیت سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی
اور پاک فضائیہ کے مستقبل کے اہداف اور حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی دفاع میں پاک
فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس ملک کی فضائی
سرحدوں کی حفاظت سمیت کسی بھی ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کی بھرپور
صلاحیت رکھتی ہے ۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز بھی شریک تھے ۔