Jul 03, 2017 03:31 pm
views : 660
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Meeting
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جیل سے دو قیدی فرار ہونے سے متعلق اہم اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جیل سے دو قیدی
فرار ہونے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال،
وزیر جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری محکمہ داخلہ قاضی شاہد
پرویز، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی
مشتاق مہر، آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن اور دیگر شریک تھے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
جیل سے دو قیدیوں کا فرار ہونا، غیر معمولی واقعہ ہے، یہ ناقابل برداشت ہے
اور میں کسی کو معاف نہیں کروں گا، یہ واقعہ جیل کے عملے کے ملوث ہونے کے
بغیر نہیں ہو سکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا جیل عملے کی نااہلی کے باعث قیدی بھاگنے نہیں بلکہ آرام سے فرار ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ا یڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ
عباسی کو ہدایت کی کہ کراچی: جیل میں قیدیوں کی گنتی کا کام ٹھیک نہیں،
اکراچی: مجھے ہر زاویہ سے تفتیش کرکے رپورٹ کریں۔ موبائل فون کیسے جیل کے
اندر پہنچے، کون کون اس میں ملوث ہیں؟
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوال کیا کہ تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں سامان جیل سے کیسے نکلا۔
آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کہا جیل کے مینوئل میں پنکھے، ٹی وی، چھوٹے چولھے دینے کی اجازت ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا صورتحال اب کنٹرول میں ہے، نئے
بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار جن کو آرمی نے تربیت دی ہے، ان میں سے کچھ
جیل پر تعینات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے باقی جیل کی بھی سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے
دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کو معطل کرکے کاروائی کرنے کا حکم دے
دیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سند ھ کو آگاہ کیا کہ کراچی جیل میں 6000 قیدی
بند ہیں۔ ایس ایچ او نے جیل کی ایف آئی آر ٹھیک نہیں درج کی۔وزیراعلیٰ سندھ
نے ڈی آئی جی جیل اشرف نظامانی کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کو ہدایات کی
کہ کسی اچھے پولیس اہلکار کو فوری ڈی آئی جی جیل تعینات کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا جو سندھ جیلز کے عملدار بدنام زمانہ اور بدعملہ ہیں انہیں فوری معطل کیا جائے۔