Jul 03, 2017 03:32 pm
views : 599
Location : Nazimabad No 3
Karachi- Sindh Rangers Targeted Operation in Naziamabad, Heavy Weapons Recovered
کراچی، پاکستان رینجرز (سندھ) کی ناظم آباد کے علاقے میں کامیاب کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ کاذخیر ہ برآمد
پاکستان رینجرز (سندھ) نے ناظم آباد میں واقع ایک پرانے کنویں کی مزید 50 فٹ کھدائی کے دوران86 آوان بم برآمد کر لیے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا
ہے کہ 23 جون2017 کو انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر پاکستان رینجرز (
سندھ ) نے ناظم آباد نمبر3 میں واقع ایک پرانے کنویں کی کھدائی کی تھی جس
میں سے ایم کیو ایم ( لندن ) کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا تھا، کنویں کی
مزید کھدائی کے دوران 86 آوان بم برآمد کر لیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق یہ خطرناک نوعیت کے بم ، اسلحہ اور ایمونیشن ہے، ایم کیو
ایم (لندن ) سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسند عناصر نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر
آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپا کر بعدازاں کنویں کو مٹی سے بھر دیا تھا۔