Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2017 05:33 pm views : 584

Location : Pakistan House

Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Press Conference
  • Urdu

کراچی ، سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کوسب سے بڑے دہشت گرد بنا رہے ہیں ،مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف سےاپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کو سب سے بڑے دہشت گرد بنا رہے ہیں۔
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے ساتھ جیل میں ہونے والے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جمشید دستی کو فوراً رہا کیا جائے۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی کی خراب صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،یہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک فراہم نہیں کیا جارہا ،جگہ جگہ کچرے اور صفائی کے ناقص انتظام نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 نکات پر 18 دنوں تک دھرنا دیا، ہمارے مطالبات میں نالوں کی صفائی اورپانی کی فراہمی شامل تھی،ہمارے مطالبات پر حکومت وقت نے کان نہیں دھرا، ہمیں ان حکمرانوں سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ انہیں ایسا ہی رہنا ہے،اصل فیصلہ پاکستان، سندھ اور کراچی کےعوام کو کرنا ہے کہ انھیں کیا کرنا ہے، عوام کب تک خاموشی سے لاشیں اٹھاتے رہیں گے وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حکمرانوں نے22 کروڑ لوگوں کو دہشتگرد بنادیاہے، وہ آرمی چیف سےاپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب بند کردیں کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کوسب سے بڑے دہشت گرد بنا رہے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved