Jul 03, 2017 05:41 pm
views : 649
Location : Lahore High Court
Lahore- Former President Supreme Court Bar Asma Jahangir
لاہور، اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا،عاصمہ جہانگیر
سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے پانامہ کیس کو سیاسی قرار دیتے
کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سمیت پورے خاندان کو سزا دی جائے مگر پہلے
انہیں مجرم ثابت کرنا ہو گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا
کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ٹرائل ہوگا پھر سزا ہوگی ۔ اگرکسی نے جرم کیا ہے
تو سزا ملنی چاہیے بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا۔
سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے گاڈ فادر کے الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر
سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ انہیں گاڈ فادر کے الفاظ سن کربہت دکھ ہوا
دونوں جج بہت اچھے ہیں۔ ہوسکتا ہے انہوں نے گاڈ فادر اورسسیلین مافیا کے
الفاظ طنزیہ طور پر ادا کئے ہوں۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ججز حضرات نے مافیا نہیں دیکھا ہم نے کوٹ لکھپت جیسی جیلیں دیکھی ہیں۔