Jul 03, 2017 06:31 pm
views : 586
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1899 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1899 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیرکو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1899 پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی کے بعد 44665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 321 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔