Jul 03, 2017 06:41 pm
views : 658
Location : Markaz e Islami
Peshawar- JIP Ameer Senator Siraj Ul Haq Press Conference
پشاور،فاٹا کے حقوق کے لئے تحریک شروع کر رہے ہیں،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی
ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے تحریک
شروع کررہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مرکز اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ ستر سالوں سے قبائلیوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں،ہر کوئی
کہتا ہے کہ قبائلی محب وطن ہے لیکن کوئی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پشاورقبائلی ایجنسیوں کے بازار اور مارکیٹ موئنجودڑو
کے نقشہ میں تبدیل ہوگیا ہے،فاٹا کےعوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا
ہے،جماعت اسلامی نے ایف سی آر جیسے کالے قانون کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد
کی ہے،سراج الحق نے مزید کہا کہ20جولائی سے پورے فاٹا میں ایف سی آر کے
خاتمے کیلئے تحریک شروع کررہے ہیں،تحصیل اور مرکزی ہیڈکوارٹرز میں10 اگست
تک جلسہ اور مظاہرے کریں گے۔