Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2017 06:43 pm views : 672

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Nawaz Sharif meets American Delegation
  • Urdu

اسلام آباد ، پاکستان اور امریکا دیرینہ سٹرٹیجک اتحادی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔ امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور امریکا کا تعاون ضروری ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے دیرینہ شراکت دار اور سٹرٹیجک اتحادی ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط پاک امریکا شراکت داری کا ہونا ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومتی کارروائیوں سے امریکی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جبکہ پاکستان کے اندر سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوئی ہے۔ دوسری جانب اقتصادی صورتحال بہتر ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت اور افغانستان کے ساتھ اچھی ہمسائیگی چاہتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے پاکستان،افغانستان اور امریکا کے دوران شراکت داری ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے بھی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved