Jul 04, 2017 12:42 pm
views : 598
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 225 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،225پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس225پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ44891پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر336کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،176کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔