Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2017 12:55 pm views : 687

Location : Gulzar e Hijri

Karachi- Road Cave In
  • Urdu

کراچی ،شدید بارش کے بعد پانی کھڑا رہنے سے سڑکیں دھنس گئیں، کئی فٹ کے گڑھے پڑگئے

کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں شہر کی درجنوں شاہراہیں اور سڑکیں شدید بارش کے بعد پانی کھڑا رہنے سے دھنس گئیں جبکہ شہر میں مختلف مقامات پرسڑکوں پر کئی فٹ کے گڑھے پڑگئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بعض سڑکیں ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے دھنس گئیں میریٹ ہوٹل سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف آنے والی سڑک مختلف مقامات پر دھنس گئی ہے میٹروپول ہوٹل سے گورنر ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک بھی بارشوں کے نتیجے میں دھنس گئی ہے ملیر 15 سے ملیرہالٹ کے درمیان تعمیر کی جانے والی سڑک اور عیسیٰ نگری روڈ کی سڑک بھی مختلف مقامات پر دھنس گئی جس کی وجہ سے اس سڑک کو چند گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھا گیاتھا۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں گلزار ہجری، گلستان جوہر، ناظم آباد، پہاڑگنج، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، منگھوپیرمنظورکالونی، محمود آباد، لیاری، لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل کالونی، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر کی سڑکیں بھی مختلف مقامات پر دھنس گئی ہیں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ کے گڑھے پڑگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بارشوں سیجہاں سڑکوں کو بارشوں سے شدید نقصان پہنچا ہے وہیں گڑھے پڑنے سے ٹریفک حادثات بڑھ گئے ہیں جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے دھنس جانے والی اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے اور تعمیراتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری ذیشان نے بتایا کہ گلزار ہجری کے علاقے میں اسکی دکان کے سامنے کا حصہ زمین میں دھنس گیا ہے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی مشینری بھی ناکارہ ہوگئی ہے۔
ایک اور شہری عبدللہ نے کہا کہ بارش کی وجہ سے زمین بیٹھ گئی جس ہمیں بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved