Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2017 01:48 pm views : 755

Location : PC Hotel

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chinese Delegation
  • Urdu

لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتما م کیا گیا۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین این ڈی آر سی نور بیکری، 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے ہیوانگ گروپ کے چیئرمین چاؤپکسی،پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، رویائی انرجی گروپ کے چیئرمین کیو یافو اور چینی حکام نے استقبالیہ میں شرکت کی۔
صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز اس موقع پر موجود تھے۔پنجاب حکومت اور چین کی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیا گیا۔
معاہدے کے تحت ہیوانگ شین ڈانگ پاور جنریشن کمپنی پنجاب حکومت سے رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے میں تعاون کرے گی۔چینی کمپنی اس پلانٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی۔
پنجاب حکومت کی طر ف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اورشین ڈانگ پاورجنریشن کمپنی چائنہ کے صدر نے معاہدے پر دستحظ کئے۔
پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈانگ رویائی گروپ کے مابین فنی تربیت کے ادارے کے قیام سے کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی اسد الرحمن گیلانی اور شین ڈانگ رویائی گروپ کی طرف سے سونگ تاجی نے دستخط کئے۔
معاہدے کی رو سے چینی کمپنی ساہیوال میں فنی تربیت کاادارہ قائم کرے گی۔ادارے کے قیام سے مقامی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔
پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈانگ رویائی گروپ کے مابین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
وزیر اعلی نے چینی کمپنیوں کے اعلی حکام کو یادگاری شیلڈز بھی دیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved