Jul 04, 2017 06:22 pm
views : 588
Location : Prime Minister House
Islamabad- Chairman, National Energy Administration, China calls on the PM Nawaz Sharif
اسلام آباد ، پاکستان سی پیک کےتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم نوازشریف
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سی پیک کےتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے پرعزم ہیں۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سےچین کی نیشنل انرجی
ایڈمنسٹریشن کےچیئرمین نور بکری کی سربراہی میں چینی ملاقات کی۔ اس موقع
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کےمثالی
تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط
بنانے کے خواہش مند ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے
اور سی پیک کے منصوبوں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنارہا ہے ۔ وزیراعظم کا
کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی فاسٹ ٹریک تکمیل سے توانائی بحران پر قابو
پانے میں مدد ملے گی۔
ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے۔