Jul 04, 2017 06:09 pm
views : 579
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 728 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 728پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس728پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 45394 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔