مظفر گڑھ ،جمشید دستی کا رہائی کے بعد مظفر گڑھ پہنچنے پر شاندار استقبال
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ملتان سے مظفر گڑھ پہنچ گئے ، چناپ پل پر
شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے خوب بھنگڑے ڈالے ۔ عوامی رہنما نے کہا
جیل میں سانپ اور چوہے چھوڑے گئے ، ذہنی اذیت دی گئی ، میڈیا ساتھ نہ ہوتا
تو پولیس قتل کر دیتی ۔
جمشید دستی کا مظفر گڑھ پہنچنے پر عوامی استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے
بھرپور جشن منایا ۔ کارکن صبح سے ہی چناب پل پر جمع تھے ، جمشید دستی کی
آمد کا انتظار تھا ۔ اپنے لیڈر کی آمد سے پہلے دیوانہ وار رقص کیا۔ ،
خوب بھنگڑے بھی ڈالے ۔ جمشید دستی ملتان سے مظفر گڑھ پہنچے تو کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
رہائی کے بعدمظفر گڑھ میں میڈیا سے بات کرنے پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ
جے آئی ٹی سے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک
کو 4 بجٹ دے کر لوٹا اب پانچواں بجٹ بھی عوام دشمن ہے۔ اب ان کا وقت آچکا
ہے جو اربوں ڈالر چھپائے ہوئے ہیں وہ سب سامنے لائیں گے اور عوام ملک کو
لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میرا قصور یہ تھا کہ میں نے 26 مئی کو وزیراعظم
کے ملک دشمن بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں، تخت لاہورکے خلاف اور سرائیکی
صوبے کی آواز اٹھائی اس لئے جیل جانا پڑا تاہم کرپٹ حکمرانوں کے سامنے نہیں
جھکوں گا اور الگ صوبے کی تحریک چلاؤں گا ۔
انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف انشااللہ عدلیہ
ضرور کاروائی کرے گی جب کہ عدلیہ نے مکمل انصاف کیا جس پر ان کا
شکرگزارہوں،عمران خان سمیت وکلا، سرائیکی وسیب اور شی میل ایسوسی ایشن کا
بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں۔
جمشید دستی نے کہا کہ میں نے والدہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سےجیل گیا جب
کہ آئندہ الیکشن کے فوری بعد شادی کروں گا، میرا میرے معیارکی نہیں لہذا
اچھے خاندان میں شادی کروں گا جب کہ شادی پر بھی نواز شریف اور شہباز شریف
کو دعوت نہیں دوں گا۔