پشاور،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پاراچنار کا دورہ ،پاراچنار میں بم دھماکے کے متاثر ین میں امدادی چیک تقیم
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پاراچنار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرپاراچنار
میں بم دھماکے کے متاثر ین میں امدادی چیک تقیم کئے۔گورنر کے پی کے نے شہید
ہونے والوں کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ
روپے کے چیک دیئے ۔اراکین پارلیمنٹ ، اعلی سول وفوجی حکام ، قبائلی زعماء
اور متاثرین کے لواحقین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ
متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔شہر یوں کی جا ن ومال
کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت اس ضمن میں تمام ترممکنہ
سہولیات بروئے کار لا رہی ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ پاراچنار واقعے میں ملوث
عناصر کوکیفر کردار تک پہنچا یا جا ئیگا ۔مالی امداد کسی طور بھی قیمتی
جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی بلکہ یہ صر ف جذبات اوراحساسات کا عملی
اظہار ہے ۔
قبائلی زعماء کی مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے پاراچنار میں
50بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹرکے قیام کااعلان کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر
کے اپ گر یڈیشن کی بھی ہدایت کی ۔
قبل ازیں پاراچنار پہنچنے پر گورنر کاپر تپاک استقبال کیا گیا اورایجنسی میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔