Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2017 07:33 pm views : 702

Location : Federal Judicial Academy

Islamabad- PM Nawaz Sharif Son Hussain Nawaz Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، جےآئی ٹی کو میرے خاندان کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے گا ،حسین نواز

وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کو میرے خاندان کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملے گا اور ہم ایک اور طیارہ سازش کیس نہیں بننے دیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحب زادے حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کے مطابق حسین نوازسے لندن فلیٹس، بیرون ملک کمپنیوں اور منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کیے گئے۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد حسین نواز کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے خاندان کا فیصلہ ہے کہ ہم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے، یہ جب ہمیں بلائیں گے ہم آئیں گے جب کہ جے آئی ٹی نے جو سوالات کیے ہیں وہ 2 پیشیوں کے تھے اس پر 6 پیشیوں کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے احترام میں آتے رہے ہیں، جوابات دیے ہیں اور انتظار بھی کیا ہے جب کہ پہلے دن سے جو بات کی ہے آج بھی اس پر قائم ہوں، ان کو کوئی بھی ثبوت میرے خاندان کے کسی فرد کے بارے میں نہیں ملے گا کیوں کہ جو چیز نہیں ہے وہ نہیں ملے گی۔
حسین نواز نے کہا کہ جب ثبوت نہیں ہوتا تو بغیر ثبوت کے کارروائی نہیں کی جاتی، میرے یا میرے کسی خاندان کے فرد کے بارے میں کوئی بھی ثبوت ہے تو کارروائی ہونی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے کیونکہ یہ عوام اور اس ریاست کا حق ہے لیکن اگر ثبوت نہیں تو الجھانے کی اجازت مت دیں، شکوک و شبہات پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں، انہوں نے ہر طریقے سے کوشش کرکے دیکھ لی ہے اور سب مستقبل میں سامنے بھی آئے گا تاہم انہیں کچھ نہیں ملے گا۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کے یہاں کیا معاملات چل رہے ہیں لیکن کچھ معاملات کا پرانا طریقہ واردات ہے، کچھ طریقہ واردات نظریہ ضرورت، بھٹو صاحب کی پھانسی اور طیارہ سازش کیس میں بھی نظر آتے ہیں، ماضی میں بھی الجھاؤ پیدا کرنا، شکوک وشبہات پیدا کرنا یا پھر سلطانی گواہ بناکر پیش کرنے، زبردستی کسی کو پکڑ کر کسی کے زیر کفالت پیش کردینا یا پھر کسی کو بے نامی دار بنادینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے تاہم یہ ساری چیزیں اور سچائی وقت آنے پر سامنے آجاتی ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved