Jul 05, 2017 12:33 pm
views : 709
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 457 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،457پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس457پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ45851پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،71کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔