کراچی ، ملت ٹاؤن سے بارش کا پانی نکالنا محال،علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا
کراچی میں برسات کا پانی نکالنا انتظامیہ کیلئے امتحان بن گیا ۔ ملت ٹاؤن
کا برا حال ہے جہاں گلی محلوں میں اب تک پانی جمع ہے ، تعفن زدہ پانی سے
علاقے میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ۔
بچوں اور بڑوں کے بیمار ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہر میں ناقص
انتظامات کی وجہ سے ایک دن کی بارش ہفتوں کا عذاب بن جاتی ہے ۔ گٹروں سے
ابلتے پانی کی وجہ سے ہر طرف تعفن پھیل چکا ہے ۔ کہیں کچرے کے ڈھیر ہیں تو
کہیں ٹھاٹھیں مارتا گندا پانی دکھائی دیتا ہے ۔
اہل کراچی کے لئے ایک کے بعد ایک کڑا امتحان جاری ہے ۔ بارش تو ختم ہوگئی
لیکن سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والا پانی نہ نکل سکا ۔ ملت ٹاؤن کا تو
برا حال ہے جہاں ہر گلی اور گھر پانی میں گھرا ہوا ہے ، بدبو دار پانی نے
لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی تو شروع کی گئی تاہم مشینری نا کافی
ہونے کے باعث پانی تاحال نہ نکالا جا سکا ۔ برساتی پانی کے ساتھ سیوریج کا
پانی بھی شامل ہو گیا ۔ گلی محلوں میں اب تک اتنا پانی جمع ہے کہ علاقہ
جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔