Jul 05, 2017 01:42 pm
views : 718
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- Maryam Nawaz Arrival at JIT
اسلام آباد،وزیر اعظم کی صاحبزادی جے آئی ٹی پہنچ گئیں
وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازپاناما پیپرز سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی
کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں،اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے اطراف
سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے،ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اکیڈمی کے
باہر موجود ہے۔
اس موقع پرحسین نواز، حسن نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔
مریم نواز کی پیشی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے
سامنے پیش ہونے والے افراد کی کل تعداد 6ہو گئی، اس سے قبل وزیر اعظم نواز
شریف، حسین نواز، حسن نواز، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے کزن
طارق شفیع، کیپٹن (ریٹائرڈ)صفدراور وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی جے آئی ٹی میں
پیش ہوچکے ہیں۔
مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے
خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت 25 سو سے زائد سیکیورٹی
اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ مریم نوازکی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی
کے اطراف کی سڑکیں بھی بند ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی
خالی کرالیا گیا ہے، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر 4ایس پی، 11ڈی ایس پی
اور 33انسپکٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔