Jul 05, 2017 02:20 pm
views : 655
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،پانامہ کیس لاک ڈاؤن سازش کیس بن چکا ہے،دانیال عزیز
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مریم نواز پر جے آئی
ٹی کی جانب سے کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، نئے اور پرانے پاکستان کا
کھیل سمجھتے ہیں،پانامہ کیس لاک ڈاؤن سازش کیس بن چکا ہے۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے رہنما نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تمام جماعتیں رضامند تھیں
صرف ٹی او آرز طے کرنا ہیں، حسین اور مریم نواز کے ماضی میں دئیے گئے
بیانات کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پانامہ معاملے کو ہر موڑ پر نیا رخ دینے کی
کوشش کی گئی حتیٰ کہ آئی سی آئی جے کو وزیر اعظم کا نام مٹاناپڑا جبکہ
پاناما کیس میں نواز شریف کا بھی نام نہیں ہے،جس طریقے سے ساراعمل چلا اس
سے لوگوں کے دلوں پر زخم ہے، حکومت کو پہلے دن سے کام نہیں کرنے دیا
گیا،عمران خان نتھیا گلی میں چھپے ہوئے ہیں،عمران خان نتھیا گلی سے نکلیں
گے تو گرفتار ہوں گے۔