Jul 05, 2017 03:55 pm
views : 714
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- ُPM Nawaz Sharif DaughterMaryam Nawaz Media Talk
اسلام آباد، دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے جو پہلے بن گئی اور اب الزام ڈھونڈرہی ہے ،مریم نواز
وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف محب وطن
ہیں اس لئے ان کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں لیکن وہ ہربار وزیراعظم بنیں گے
روک سکتے ہو تو روک لو۔
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں
جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ پیشی کے دوران مریم نواز سے ان کے
بھائیوں کی بیرون ملک کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعدفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےباہرمیڈیا سے بات کرتے
ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جو کچھ پوچھا میں نے اس کا
جواب دیا، اپنے والد، چچا، بھائیوں کی پیشیوں کے بعد آج میں نے پاکستان
اور ایک وزیراعظم کی بیٹی ہونے کی حثیت سے وہ قرض بھی اتار دیا جو مجھ پر
واجب بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جے آئی ٹی سے پوچھا کہ ہم پر الزام کیا ہے لیکن ان
کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا، دنیا کی پہلی جے آئی ٹی ہے جو پہلے
بن گئی اور اب الزام ڈھونڈرہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وہ تیسری
بار ملک کے وزیراعظم ہیں، 60، 70 یا 80 کی دہائی میں خاندان کے بزنس کے گرد
سوال گھوم رہے ہیں جب کہ ایک خاندان کے ذاتی کاروبار کے بارے میں سوال نہ
پوچھنا بنتا ہے اور نہ اس کا جواب دینا بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذمے عوام کا کوئی پیسہ واجب الادا نہیں ہے جب کہ
قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں نے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، جن لوگوں کا کوئی
کاروبار نہیں جو مانگ تانگ کر گزارا کرتے ہیں ان سے کوئی سوال کیوں نہیں
کرتا۔
اس سے قبل مریم نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی دونوں بھائیوں حسن، حسین اور شوہر
صفدر کے ساتھ پہنچیں جب کہ ان کے ہمراہ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور وزیر
اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی تھے۔