Jul 05, 2017 04:56 pm
views : 743
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- PML N Asif Kirmani Media Talk
اسلام آباد، ہم اپنے ایک ایک پیسے کا حساب دے رہے ہیں ، عمران خان صاحب آپ بھی تیار ہو جائیں،آصف کرمانی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ جے آ ئی ٹی قطرکے
شہزادے کابیان ریکارڈ کرنے قطرکیوں نہیں جارہی ، ہمارے اہم گواہ قطرکے
شہزادے کابیان کیوں ریکارڈنہیں کیاجارہا ، ہمیں انصاف چاہیئے ، جے آئی ٹی کے
ممبران دبئی سیر سپاٹے کے لئے جا سکتے ہیں تو قطر کیوں نہیں۔
لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے عمران کو پانامہ کیس کے انجام سے خبردار کر
دیا ، کہتے ہیں کہ جس کھیل کا آغاز آپ نے کیا اسکا اختتام ہم کریں گے ،
عمران خان غیرملکی فنڈنگ کیس میں آپ نااہل ہوجائیں گے ،اگرہم جواب دے سکتے
ہیں توعمران خان بھی جوابدہ ہیں۔
آصف کرمانی نے کہا بھارتی وزیر اعظم کا دورہ اسرائیل پاکستان کے خلاف کی
جانیوالی سازشوں کا حصہ ہے جبکہ تمام مشکلات کے باوجود ملک کی ترقی و
خوشحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کرتے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم
جواب دے رہے ہیں ، ہم اپنے ایک ایک پیسے کا حساب دے رہے ہیں ، عمران خان
صاحب آپ بھی تیار ہو جائیں کیونکہ اب آپ کو بھی حساب دینا ہو گا،نہوں نے
کہا ہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں ، ہمیں جے آئی ٹی سے سوالوں کا جواب ہرحال
میں چاہیے ، کیاقانون اجازت دیتا ہے جے آئی ٹی ارکان بزنس کلاس میں سفر
کریں ،جے آئی ٹی والے اپنے کھاتے تیار رکھیں،قوم کاپیساخرچ کیا۔