Jul 05, 2017 06:30 pm
views : 707
Location : Tajikistan, Dushanbe
Dushanbe- PM Nawaz Sharif reached Tajikistan
دوشنبے،وزیر اعظم دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم دورے میں
پاکستان ،افغانستان اور تاجکستان پر مشتمل سہ فریقی کمیشن میں شرکت کے
علاوہ پاکستان تاجکستان بزنس کونسل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر
تاجکستان کے وزیراعظم نے اپنے ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر
وزیراعظم پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی
ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں تاجک فوج کےدستے نے وزیراعظم پاکستان کو
سلامی بھی پیش کی۔
وزیراعظم صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
دورے کے دوران دونوں ملکوں کے رہنما مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا
جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوشنبے میں پاکستان ،افغانستان اور تاجکستان پر مشتمل سہ فریقی کمیشن کا
اجلاس بھی ہوگا جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس کونسل اجلاس میں باہمی
تجارت،کمرشل تعلقات کی مضبوطی پر بات ہوگی ۔