Jul 05, 2017 06:45 pm
views : 703
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Distributing Checks in Muree regarding chair lift incident.
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مری میں ڈولی لفٹ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مری میں ڈولی لفٹ گرنے کے
باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف
نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو8لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد
کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو 3لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے
چیک دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے المناک سانحے پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندانوں سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہامالی امداد انسانی جانوں کا نعم
البدل نہیں ہو سکتی۔حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک
ہے۔لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سوگوار خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال
کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مز ید کہاجن کے پیارے اس حادثے کی نظرہو گئے اس کا غم وہی محسوس کرسکتے ہیں۔انتظامیہ ، پولیس اور ریسیکو 1122کے
کارکنان نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور میتوں کو ہولی فیملی ہسپتال
راولپنڈی منتقل کیا۔بالخصوص مقامی افراد نے جذبہ انسانیت کے تحت جس طرح
امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا وہ قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق کے افراد کے لواحقین کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، صوبائی
وزراء راجہ اشفاق سرور ،چوہدری شیر علی،راولپنڈی اورمری کے انتظامی افسران
بھی موجود تھے۔