Jul 06, 2017 12:28 pm
views : 662
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 13 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،13پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس13پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ45427پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر249کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،110کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔