Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 06, 2017 12:29 pm views : 694

Location : Army House

Rawalpindi- COAS holds reception in honor of victorious Pakistan Cricket Team.
  • Urdu

راولپنڈ ی ،آرمی چیف کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ،آئی ایس پی آر

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں استقبالیہ تقریب آرمی ہاؤس میں سجائی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ شریک ہوئے، دیگر پلیئرز اور آفیشلز کے علاوہ چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود تھے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دینے والی قومی ٹیم کو آرمی چیف نے مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کی تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس کی بدولت طویل عرصے بعد پوری قوم کو جشن منانے کا موقع میسر آیا۔
آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں سخت محنت جاری رکھنے، عاجزی اختیارکرنے اور راستباز رہنے کی تلقین کی کیوں کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں بھرپور تعاون کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں تقریب میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی پذیرائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved