Jul 06, 2017 12:30 pm
views : 733
Location : Nazimabad No 3
Karachi- Sindh Rangers Tageted Operation in Nazimabad No 3, Weapons Recovered.
کراچی ، پاکستان رینجرز(سندھ )کی ناظم آباد نمبر 3میں کامیاب کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستا ن رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ناظم
آباد نمبر 3کے علاقے میں واقع ایک کنویں کی 70فٹ کھد ائی کے دوران بھاری
تعداد میں ایمونیشن ، آوان بم اور شر پسندی پھیلانے والا مواد برآمد کرلیا
جن کو پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپا یا گیا تھا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یہ ایمونیشن ، بم اور مواد ایم کیو ایم (لندن)
سے تعلق رکھنے والے کچھ شر پسندعنا صر نے اعلیٰ قیاد ت کے حکم پر آپریشن
شر وع ہو نے سے قبل چھپاکر بعدازاں کنویں کو مٹی سے بھر دیا تھا ۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق چھپایا گیا اسلحے میں آوان بم 7عد د ،
3026راؤندایس ایم جی ،1075راؤند 222بور ،پمفلٹ39عد د،بینرز 31عد داور
ووٹرسلپ 13بنڈل شا مل ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ کنویں 23جون اور 2جولائی 2017کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی طر
ف سے کھودے گئے کنویں سے 100گز متصل ہے جہاں بھاری تعداد میں آوان بم،
اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہو ا تھا ۔