پشاور، مون سون بارشوں کے پیش نظرصوبے کے 11 اضلاع حساس،خیبر پختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی
خیبر پختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے پیش
نظر اپنی حکمت عملی طے کرتے ہوئے صوبے کے 11 اضلاع کو حساس قرار دے دیا ۔
پراونشل منجمنٹ اتھارٹی نے 2017 کے مون سون بارشوں کے حوالے سے عوام کو
خوشخبری سنا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مون سون بارشیں
خطرناک ثابت نہیں ہونگی تاہم کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نپٹنے کے لئے پی ڈی
ایم اے نے اپنی حکمت عملی تشکیل دے دی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد خالد کا کہنا ہے کے خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع
حساس ہیں جس میں صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت،چترال ، چارسدہ، نوشہرہ اور
سوات کے علاقے شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد خالدنے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے
خیبر پختونخوا حکومت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لئے 1 ارب روپے جاری کر
دئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے ہر شہر
میں سیف ہاوس بھی بنا دیئے گئے ہیں جس میں پی ڈی ایم اے کا عملہ 6000 ٹینٹ
اور دوسرے امدادی سامان کے ساتھ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے صوبے میں شدید طوفانی بارشوں کی
پیشنگوئی اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی
تھی لیکن اب ان کا کہنا ہے کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی اور اگست
میں طوفانی بارشوں کا کائی امکان نہیں۔