پشاور ، خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراؤں کمیونٹی کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے دلچسپی دکھائی ہے، قمرنسیم
خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کا
کہنا تھا کے خیبر پختونخوا کی حکومت اگر مسودہ پالیسیوں کا اطلاق کرتی ہے
تو وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہو گی۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلیو ونیز کے پروگرام کو
آرڈینٹر قمرنسیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلی حکومت ہے جس نے خواجہ
سراؤں کمیونٹی کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے دلچسپی دکھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کے مجوزہ پالیسی صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے ،
پالیسی اس بات کو یقینی بنائے گی کے خواجہ سراؤں کو تمام آئینی وقانونی
حقوق دئے جائیں اور اگر صوبائی حکومت اس پالیسی کا اطلاق کر تی ہے تو وہ
پاکستان کی پہلی حکومت ہو گی۔
اس حوالے سے ٹرانس ایکشن کی صوبائی صدر فرزانہ جان کا کہنا تھا کہ خواجہ
سراؤں کو بھی اپنے حقوق کے لئے آگے ہونا چاہیے اور اپنے اپ کو صوبے میں
ریجسٹرڈ کروانا چاہیے تاکہ ان کو سارے آئینی حقوق مل جائیں۔