Jul 06, 2017 07:08 pm
views : 753
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 590 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیک س میں590پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ میں
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 590پوائنٹس کی
کمی کے بعد44823پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر351کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔