Jul 06, 2017 07:23 pm
views : 781
Location : Arbab Akram Khan
Quetta- Firing Incident, BNP Leader Killed
وئٹہ، میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی این پی کے مقامی رہنما جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر ہونے والی فائرنگ سے بلوچ نیشنل
پارٹی مستونگ کے رہنما ملک نوید دہوار اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملک نوید دہوار بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچ نیشل
پارٹی کے رہنما ہیں اور آج صبح کوئٹہ میں موجود اپنی رہائش گاہ سے شوروم پر
جارہے تھے کہ ارباب کرم خان روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد
نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک نوید اور ان کا محافظ
شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے حادثہ پر
پہنچ گئی تاہم ملک نوید دہوار اور ان کا محافظ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔
دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں جب کہ پولیس نے
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اس موقع پر پارٹی رہنما آغا حسن ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بی این پی کو
کارکنوں کو اس قبل بھی نشانہ بنایا گیا ہے شہید رہنما کی قربانی رائیگاں
نہیں جائے گی۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقتول کی تدفین کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔