Jul 06, 2017 07:38 pm
views : 716
Location : Different Places
Lahore- Rain in City, Weather Pleasant
لاہور ،شہر میں کالے بادل چھا گئے ، بارش ، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار
لاہور میں کالے بادل چھا گئے ، دن میں رات ہوگئی ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور میں گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں پر سہ پہر کو قدرت مہربان ہوگئی ،
دو بجے کے بعد اچانک کالے بادل چھا گئے۔دن میں رات ہوگئی ، گرج چمک کے ساتھ
بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گلبرگ ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، سمن آباد، گلشن راوی ، اسٹیشن
سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ،
موسم بہتر ہونے پر منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلا گلا کیا۔